پاکستان میں ذی الحج کا چاند کس تاریخ کو نظر آئے گا؟ اہم پیشگوئی آگئی

05:03 PM, 5 Jun, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذی الحج کا چاند پاکستان میں 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کا کہنا ہے کہ ذی الحج کا چاند 19 جون کو نظر آنے کا امکان ہے اور پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہوسکتی ہے۔ کلائیمٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کے مطابق چاند کی پیدائش 18 جون کی شب 9 بجکر37 منٹ پر ہوگی اور پاکستان میں 20 جون کویکم ذی الحج ہونے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہر اسلامی مہینے کی 29 ویں تاریخ کو طلب کیا جاتا ہے اور چاند کی رویت سے متعلق بھی حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرتی ہے۔
مزیدخبریں