اپٹما نے حکومت سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر دیا

12:13 AM, 5 Jun, 2024

حیدر منیر

(حیدر منیر) اپٹما  کے عہدیداران نے حکومت سے شرح سود میں کمی کا مطالبہ کر دیا ، مہنگائی کی شرح 12 فیصد ہو گئی ہے اب شرح سود بھی کم ہونا چا ہیے ، شرح سود کو اگر ایک ساتھ نیچے نہیں لانا تو مرحلہ وار اس کو کم کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسیوسی ایشن کے عہدیداران کا  لاہور میں پریس کانفرس  کرتے ہوے کہنا تھا کہ اس وقت ہماری صنعت کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دنیا کے دیگر ممالک میں اس وقت منفی انٹرسٹ ریٹ چل رہا ہے، سٹیٹ بنک کے مطابق مہنگائی کی شرح بارہ فیصد تک آ گئی ہے تو پھر شرح سود کو بھی گرانا ہو گا۔

ان کا کہناتھا کہ ہمیں بجلی کا ٹیرف نو سینٹ کا دیا جائے ،توانائی کی قیمت کم ہو گی تو صنعتیں چلیں گی اور کاروبار چلے گا نوکریاں پیدا ہوں گی، جتنا سیلز ٹیکس حکومت اکٹھا کرتی ہے اتنا وآپس کر نہیں پاتی جس سے کام متاثر ہوتا ہے۔

  حکومت پاکستان کے بیرون قرضے کم اور اندرونی قرضے زیادہ ہیں اور اب ہمیں امید ہے کہ ہم جلد ہی حکومت کی طرف سے کوئی ریلیف ملے گی۔

مزیدخبریں