کیڈٹ کالج سپنکئی میں اساتذہ کرام کی تدریسی صلاحیت کیلئے سیمینار کا انعقاد

10:55 AM, 5 Jun, 2024

پبلک نیوز: فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ  ساؤتھ  کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سپنکئی میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سیمینار کا مقصد اساتذہ کی تدریسی صلاحیت کو جدید خطوط پر استوار کرانے کے لئے آگاہی دینا تھا۔ سیمینار میں جنوبی وزیرستان کے 200 سے زائد اساتذہ کرام اور محکمہ تعلیم کے عہدیداران نے شرکت کی۔

سیمینار کے شرکاء نے تعلیم کو معاشرے میں ترقی، امن اور خوشحالی کی ضامن گردانا۔ شرکاء نے پاک فوج اور فرنٹئیر کور خیبر پختونخواہ  ساؤتھ  کی کاوشوں کو سراہا ۔  

شرکاء نے تعلیم کی ترویج کیلئے سیمینار کے انعقاد پر ایف سی اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں