متنازع پوسٹ: بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن نےFIAمیں بیان ریکارڈ کرا دیا

01:05 PM, 5 Jun, 2024

ویب ڈیسک: عمران خان کے متنازعہ ٹویٹ کیس،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔

 تفصیلات کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان کے متنازعہ ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی قائدین کی ایف آئی اے میں طلبی،پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن ایف آئی اے پہنچ گئے۔

متنازع ٹویٹ کے حوالے سے بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوگئے۔

ایف آئی اے نے ترجمان تحریک انصاف روف حسن اور بیرسٹر گوہر کا بیان قلمبند کر لیا۔ایف آہی اے سائبر کرائم نے رؤف حسن سے 4 گھنٹے تج تفتیش کی۔

روف حسن انکوائری کے بعد میڈیا سے بات کیے بغیر روانہ ہوئے جبکہ بیرسٹر گوہر سے ایف آئی اے نے 2 گھنٹے تک سوالات کیے تھے۔

یادر ہے کہ ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب رکھا تھا۔

مزیدخبریں