لاہور اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ

01:14 PM, 5 Jun, 2024

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کو پر کرنے سے متعلق نام فائنل کرلیے گئے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ جسٹس شجاعت علی خان لاہور ہائیکورٹ کے نئے قائم مقام چیف جسٹس ہوں گے۔

اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کو بھی سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

مزیدخبریں