ویب ڈیسک:ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر لاہورکے جم خانہ کلب میں لڑکی سے زیادتی کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے جم خانہ کلب میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آ گیا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک پر دوستی کرنے والے شخص نے نوکری کا جھانسہ دیکر جم خانہ کلب بلایا۔
ایف آئی آرکے مطابق ملزم یتیم خانہ چوک سے اپنی گاڑی میں بٹھا کر جم خانہ لیکر گیا،ملزم طارق کمرہ نمبر 59 میں مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع پر متعلقہ پولیس کو جم خانہ کلب کے اندر نہیں جانے دیا گیا، جم خانہ سیکیورٹی نے اپنی کارروائی کے بعد خاتون کو پولیس کے حوالے کیا،متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔