بھارتی بزنس مین گوتم اڈانی ایک دن میں 69 کھرب سے محروم

04:32 PM, 5 Jun, 2024

علی زیدی

ویب ڈیسک: (علی زیدی) بھارتی انتخابات میں نریندر مودی کی جماعت کی غیر متوقع ناقص کارکردگی گوتم اڈانی کے لئے تباہ کن ثابت ہوئی۔

گوتم اڈانی بھارتی انتخابات کے بعد 69 کھرب سے محروم ہو گئے جو کسی ایک دن میں کسی بھی ایشیائی شخص کی دولت میں آنے والی سب سے بڑی کمی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی تاجر گوتم اڈانی نے رواں ہفتے ایشیاء کے امیرترین شخص بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ 

مزیدخبریں