متنازعہ ٹویٹ پر بلآخر پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کرلیا

05:05 PM, 5 Jun, 2024

(ویب ڈیسک) متنازعہ ٹویٹ نے تحریک انصاف قیادت کو امتحان میں ڈال دیا،پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کے حوالے سے پارٹی پالیسی بنانے کا فیصلہ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بیانات تصدیق کے بعد جاری کیے جائیں گے،فیصلہ سیاسی کمیٹی کی جانب سے متنازعہ ٹویٹ کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر کیا، سیاسی کمیٹی کی جانب سےمتنازعہ ٹویٹ کا معاملہ لیگل کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پالیسی کی منظوری رواں ہفتے بانی چیئرمین سے لی جائے گی،سوشل میڈیا پالیسی کے مندرجات پر بانی چیئرمین کو بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں