پرتگال نے  امیگریشن پالیسی مزید سخت کردی

08:45 PM, 5 Jun, 2024

(ویب ڈیسک ) اہم یورپی ملک پرتگال کی جانب سے غیر ملکیوں کی تعداد کم کرنے کیلیئے امیگریشن پالیسی مزید سخت کردی گئی ہے۔

نئی امیگریشن پالیسی کے مطابق   غیریورپی ملک کے شہری صرف اسی صورت میں پرتگال جا سکیں گے، جب ان کے پاس پہلے سے وہاں جاب آفر ہوگی اور اب ان کو مستقل رہائش کی درخواست دینے سے پہلے  1 سال تک سوشل سیکیورٹی لازمی ادا کرنا ہوگی۔

اس سے پہلے  تگال کی امیگریشن پالیسی میں غیریورپی باشندوں کو ملازمت کنٹریکٹ کے بغیر بھی پرتگال میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔تاہم اب یہ اجازت نئی پالیسی میں ختم کردی گئی ہے۔

پرتگال ایک ایسا یورپی ملک تھا، جس کی امیگریشن پالیسی دیگر تمام یورپی ممالک کی نسبت بہت نرم تھی ، جس کے باعث پرتگال میں غیر ملکیوں کی تعداد میں تیزی سے ہوا۔

پرتگالی حکومت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق  گزشتہ 5 سالوں میں  پرتگال میں غیرملکیوں کی تعداد دو گنا بڑھی ہے اور  اب یہ تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ صرف گزشتہ ایک سال کے دوران 1لاکھ 80 ہزار غیرملکیوں کو ریگولرائز کیا گیا جبکہ  4لاکھ سے زائد ریگولرائزیشن درخواستیں زیرالتوا ہیں۔

مزیدخبریں