اسلام آباد(پبلک نیوز) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا جس میں وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے کے کے فیصلے پر مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لی۔ پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو مدعو کر لیا گیا۔
حکومتی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شام چار بجے وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا۔ وزیراعظم عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم پر اعتماد کی تحریک کامیاب بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔ حکومتی و اتحادی ارکان کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت دیدی گئی ہے۔ وزیراعظم موجودہ صورتحال پر حکومتی و اتحادی ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں عبدالحفیظ شیخ کی شکست پر بھی بات کریں گے۔