پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،05مارچ 2021
08:19 AM, 5 Mar, 2021
وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو بھی مدعو کرلیا گیاچیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ، پی ڈی ایم قیادت کی متفقہ امیدواروں پرمشاورت جاری، ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ پی پی پی کو اور ڈپٹی چیئرمین کا ن لیگ کو دینے کی تجویز دییوسف رضا گیلانی کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر، سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استمعال نہیں کی گئی، درخواستگزار کا موقفاین اے 75 ڈسکہ کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، پی ٹی آئی امیدوار علی اسجد ملہی نے درخواست میں نوشین افتخار سمیت الیکشن کمیشن ودیگر کو فریق بنایا ہے، الیکشن کمیشن نے قواعد وضوابط کوبالائے طاق رکھ کر فیصلہ دیاوزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج نومنتخب سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے اراکین شہریار شر اور اسلم ابڑو کو بھی دعوت دے دی گئی