”این اے 75 پر ایکشن ہو سکتا ہے تو علی حیدر کی ویڈیو پر کیوں نہیں“

09:01 AM, 5 Mar, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے لئے احترام ہے، الیکشن کمیشن طاقتور ہو گا تو آزاد الیکشن ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے 75 پر اگر رات کے آخری پہر اقدامات کئے جا سکتے ہیں تو بصد احترام گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریدنے کی وڈیو پر بھی اگراسی رات ہنگامی میٹنگ کال ہوتی۔ایکشن لیا جاتاتو یقین کریں آئین، الیکشن کمیشن اور جمہوریت طاقتور ہوتی۔

ایک اور ٹویٹ میں انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو مریم نواز کے اقبالی جرم پر پر فوری کاروائی کرنی چاہئیے، عدالت سے سزا یافتہ مجرمہ اپنے جرم کا اقبال کر رہی ہیں کے ٹکٹ کے عوض ووٹ خریدا، کیا ووٹ خریدنا جرم نہیں؟

مزیدخبریں