پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے، 05 مارچ 2021

10:05 AM, 5 Mar, 2021

شازیہ بشیر

الیکشن کمیشن کا وزیراعظم اور وزراء کے بیانات پر دکھ کا اظہار، ہم کسی خوشنودی کی خاطر آئین اور قانون کو نظرانداز نہیں کرسکتے، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی ترمیم بھی نہیں کرسکتے

ایم کیو ایم نے حکومت سے ووٹ کے بدلے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ اور دو وزارتیں مانگ لیں، فروغ نسیم کو ڈپٹی چئیرمین سینیٹ بنانے کے لئے وزیراعظم سے بات چیت ہوگی

سینیٹ انتخابات پر جی ڈی اے تحریک انصاف سے ناراض، جی ڈی اے رہنما شہریار مہر کہتے ہیں ہمارے 14 ووٹوں سے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کی دو سیٹیں نکلیں

ہم سے زیادہ میڈیا والوں کو پتہ ہےکہ بے ضمیر کون تھے، نصرت سحر عباسی کہتی ہیں ہم نہیں چاہتے کہ وقت سے پہلے یہ کچھ کریں، کوئی ایسی بات نہیں کرنا چاہتے، جس سے بدمزگی ہو

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی بھی مدعو، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور اسپیکر اسمبلی پرویز الہی بھی متحرک

مزیدخبریں