متحدہ نے دو وزارتیں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا عہدہ مانگ لیا

10:42 AM, 5 Mar, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ دینے کے لیے حمایت پر ایم کیو ایم نے ڈپٹی چئیرمین سینٹ کے عہدے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے فروغ نسیم کو ڈپٹی چئیرمین سینٹ کا عہدے پر نامزد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ایم کیو ایم ذرائع کے حوالے سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تحریک انصاف کی طرف سے انہیں دو وزارتیں دینے کا کہا تھا۔

واضح رہے کہ سینٹ انتخابات اور اعتماد کے ووٹ کے بعد کابینہ میں رد و بدل کا بھی امکان ہے۔ نئے وزیر قانون کے لیے علی ظفر کا نام پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم سربراہ خالد مقبول صدیقی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ایم کیو ایم کا وفد 2 بجے وزیراعظم سے ملاقات بھی کرے گا۔ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں وفد وزیراعظم ہاؤس جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ارکان وزیراعظم کے سامنے اپنے تحفظات رکھیں گے۔

مزیدخبریں