حکومتی اتحادیوں کا وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان

12:14 PM, 5 Mar, 2021

احمد علی

اسلام آباد(پبلک نیوز) حکومت کے تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

پبلک نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس سے قبل وزیراعظم نے اتحادیوں سے مشاورت مکمل کر لی۔ دورانِ مشاورت تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اتحادیوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے۔اس دوران وزیراعظم نےاتحادیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہیں، تمام تحفظات دور کریں گے۔یاد رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشت سے حکومتی رکن کی ناکامی کے بعد وزیراعظم نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے کل قومی اسملی کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ وزیراعظم کو ایوان کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے 172 ارکان کی حمایت درکار ہو گی۔گزشتہ روز وزیراعظم کا اپنے خطاب میں کہنا تھا سینیٹ الیکشن پرقوم سےبات کرنا چاہتا ہوں۔ ہماری جمہوریت کےساتھ مذاق ہورہاہے۔ ممبران پیسہ لےکرووٹ دےرہےہیں،یہ کیسی جمہوریت ہے۔ جس طرح کاالیکشن ہواملکی مسائل عوام کی سمجھ میں آجائیں گے۔ ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے چارٹرآف ڈیموکریسی میں اوپن بیلٹنگ پراتفاق کیا۔انھوں نے کہا کہ ہم نےپیسےلینےوالے20ممبران کوپارٹی سےنکالا۔ جج صاحبان نےبھی کہاسینیٹ میں پیسہ چلتاہے۔ ن لیگ، پیپلزپارٹی نے خود کہا سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے۔ ان کوخوف تھااب میں ان کےکرپشن کیسزپرآگےبڑھوں گا۔ یہ کیسزپرانےہیں،ہم نےنہیں بنائے۔ کہاتھااحتساب ہوگاتوسب اکٹھےہوجائیں گے۔ انہوں نےپوری کوشش کی میں این آراودےدوں۔ سابق دورمیں پاکستان کوگرےلسٹ میں ڈالاگیا۔
مزیدخبریں