حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں کیلئے معافی کا اعلان

03:04 PM, 5 Mar, 2021

احمد علی
اسلام آباد (پبلک نیوز) ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کو ووٹ نہ دینے والوں کے لیے معافی کا اعلان کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جنہوں نے حکومتی امیدوار کو ووٹ نہ دینے کی غلطی کی معاف کرتا ہوں۔ اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ امید ہے 3 مارچ کو غلطی کرنے والے کل غلطی نہیں کریں گے۔ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم صاحب ارکان پورے ہیں، سب کو آج رات یہیں رکھ لیں۔ جس پر وزیراعظم نے مسکرا کر جواب دیا کہ یہ کوئی چھانگا مانگا کا جنگل نہیں ہے۔ میں ایسا نہیں کرنا چاہتا، آپ سب پر اعتماد ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اور غلام بی بی بھروانہ کی عدم شرکت پر اجلاس میں ارکان کی جانب سے سرگوشیاں دیکھنے میں آئیں۔
مزیدخبریں