پی ڈی ایم کا قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
05:15 PM, 5 Mar, 2021
سکھر (پبلک نیوز) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کل قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ سامنے آ گیا ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا کوئی کارکن کل قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گاتفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا گیا جس کے لیے صدر مملکت نے ہفتہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) میں شامل جماعتوں نے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔بائیکاٹ کا فیصلہ پی ڈی ایم کی تمام سیاسی جماعتوں نے کیا۔ فیصلے کا باضابطہ اعلان مولانا فضل الرحمان سکھر میں پریس کانفرنس میں کیا۔