ایلان مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" کا سٹار شپ راکٹ تباہ
06:04 PM, 5 Mar, 2021
ویب ڈیسک: دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کرنے والے ایلان مسک کی کمپنی " سپیس ایکس" کا سٹار شپ راکٹ زمین پر کامیاب لینڈنگ کے بعد تباہ ہو گیا۔بدھ کو اپنی تیسری آزمائشی پرواز کے اڑان بھرنے والے راکٹ نے 10 کلو میٹر تک کی بلندی سے خلیج میکسیکو کا سفر آغاز کیا اور زمین پر کامیاب لینڈنگ کی۔ زمین پر اترنے کے چند لمحات بعد سٹارشپ راکٹ پھٹ گیا جس کے زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔