پاکستان کا نام گرے لسٹ میں برقرار
04:29 AM, 5 Mar, 2022
پیرس: (ویب ڈیسک) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو مزید 4 ماہ، جون 2022ء تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے اکتوبر 2021ء تک 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔ فیٹف نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ سے متعلق مقدمات میں تیزی لانے کا ہدف دیا تھا۔ اقوام متحدہ کے نامزد کردہ دہشتگرد عناصر کیخلاف کارروائی پر بھی زور دیا گیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری تھا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے دیئے گئے اہداف سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس ميں پاکستان کے پانچ ايکشن پلانز کا جائزہ ليا گيا۔ 4 ايکشن پلان منی لانڈرنگ اور ايک پلان دہشتگردی کی مالی معاونت سے متعلق تھا۔ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو مزید چار ماہ کیلئے گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے جون 2022ء تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیدیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کا نام 2018ء سے فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں شامل ہے جس سے نکلنے کیلئے اسے کئی اہداف دیئے گئے تھے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کیا تھا کہ اپنے پاکستان اکثر اہداف پورے کر چکا ہے۔