عامر لیاقت کا تیسری بیوی کے بارے میں فیصلہ، اہم اعلان کردیا
04:50 AM, 5 Mar, 2022
کراچی: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے بارے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ ان کیساتھ رمضان المبارک میں ایک پروگرام کی میزبانی کریں گی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ دانیہ شاہ اپنے شوہر عامر لیاقت سے 33 سال چھوٹی عمر کی ہیں۔ عامر لیاقت نے طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کے اعلان کے فوری بعد اپنی تیسری شادی کا اعلان کر دیا تھا۔ عامر لیاقت دانیہ شاہ کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے جا رہے ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ انہیں اپنے ساتھ رمضان المبارک میں ایک شو میں ساتھ لے کر آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں عامر لیاقت نے تصدیق کی تھی کہ وہ سیدہ دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کریںگے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر عامر لیاقت نے کم عمر لڑکی سے شادی کرنیکی وجہ بتادی خیال رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں اپنی تیسری شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔ وہ اس وقت تنقید کا شکار ہوئے جب 49 سال کی عمر میں انھوں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی۔ اب انھوں نے کم عمر لڑکی سے شادی کی وجہ اپنے ایک انٹرویو میں بتا دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کا کیا فائدہ ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ” چھوٹی عمر کی لڑکی سے شادی کرنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اسے سب کچھ سکھا سکتے ہیں۔ آپ اس کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ ایک استاد اور ایک ماں کی طرح اسے سمجھا سکتے ہیں اور ایک بھائی کی طرح اس کی حفاظت کر سکتے ہیں“۔ یاد رہے کہ دانیہ شاہ سے شادی سے پہلے ڈاکٹر عامر لیاقت نے دوسری شادی طوبیٰ انور کے ساتھ کی تھی جنھوں نے عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔ اس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی تیسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور سب سے نیک خواہشات اور دعاؤں کی اور کہا کہ ”میں حال ہی میں زندگی کے ایک برے دور سے گزرا ہوں جو کہ میرے لیے ایک برا راستہ تھا“۔ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ تصویر شئیر کی اور کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ کے ساتھ نکاح کر لیا ہے۔ دانیہ ایک مہذب نجیب الطرفین سادات خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جس کا تعلق پنجاب کے شہر لودھراں سے ہے۔ بعد ازاں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ میری بشریٰ اور طوبیٰ سے طلاق یا خلع مذہبی طریقے سے نہیں ہوئی۔ مولانا طارق جمیل سمیت کوئی بھی عالم دین اس کو درست قرار نہیں دے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے اپنی پہلی دونوں بیویوں بشریٰ اقبال اور طوبیٰ انور کو خود سے طلاق نہیں دی۔ میں نے نہ تو خلع کے کاغذات پر دستخط کئے اور نہ ہی اس مسئلے کو لے کر عدالت گیا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا تھا کہ آج طوبیٰ انور جس مقام پر ہیں، اس میں میری مدد شامل ہے کیونکہ مجھ سے شادی سے قبل انھیں کوئی جانتا تک نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری دونوں سابقہ بیویاں زندگی میں ترقی کریں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی اہلیہ کو گھر اور جائیدادیں تو بنا کر دیں لیکن طوبیٰ کو یہ سب کرکے نہ دے سکا کیونکہ ہماری شادی محض ڈھائی سال ہی چلی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ میں نے اسے 65 لاکھ کی گاڑی اور لاکھوں مالیت کی ٹی وی سکرین لے کر دی ہے۔ مگر اس کے باوجود ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود میری سابقہ بیویوں سے طلاق ہوچکی ہے کیونکہ طوبیٰ اور بشریٰ نے خود اس کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب میں نے دانیہ عامر سے آخری نکاح کیا ہے۔ اب میں دوبارہ شادی نہیں کروں گا کیونکہ اب میری عمر ڈھل رہی ہے، اس لئے اور شادی نہیں کر پائیں گے۔ انہوں نے تمام مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ شادیاں کریں باہر منہ نہ ماریں۔