کراچی :سمندر میں ڈوبنےوالی کشتی میں سوار تمام 50 ماہی گیروں کوبچالیاگیا

10:40 AM, 5 Mar, 2024

ویب ڈیسک: کراچی میں حجا موڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوبنے والی کشتی میں سوار تمام 50 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کمال شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ابراہیم حیدری سے جانے والی کشتی حجا موڑو کریک کے قریب کھلے سمندر میں ڈوب گئی، کشتی میں 50 ماہی گیر سوار تھے۔

ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، کشتی مرغی کے فیڈ کے لیے استعمال ہونے والی مچھلی کے شکار پر روانہ ہوئی تھی لیکن تیز ہواؤں کے سبب بلند لہروں نے ال اسد نامی کشتی الٹ دی جبکہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ غلط سمت پر جال پھینک کر شکار کے دوران واقعہ رونما ہوا، پانی میں گرنے والے ماہی گیروں کو معمولی چوٹیں اور خراشیں آئی ہیں۔

قبل ازیں ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں 50 ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سےہے جو مچھلی شکار پر گئے تھے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ابراہیم حیدری کشتی ڈوبنے کے بعد سے ماہی گیروں سے رابطہ نہیں ہوسکا، ٹیموں کو ماہی گیر کی تلاش کیلئے روانہ کردیا گیا۔

واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے۔

مزیدخبریں