محسن نقوی کی بطور چیئرمین پی سی بی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

10:52 AM, 5 Mar, 2024

ویب ڈیسک: محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔  چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟

وکیل درخواست گزار  نے کہا کہ آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے۔نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا،چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیراعظم کے پاس ہے۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگران وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔

 آرڈر لکھواتے درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہوگئے اور کہا کہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا، میرے آرڈر کا انتظار کریں۔

بعد ازاں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔

مزیدخبریں