ایکس کی بندش پر پی ٹی اے اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری

11:53 AM, 5 Mar, 2024

 ویب ڈیسک :اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کی پاکستان میں بندش کے خلاف دائر درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) اور وزارتِ اطلاعات کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی اور استفسار کیا کہ، کیا ایکس بند ہے ؟

وکیل نے بتایا کہ 17 فروری سے حکومت نے ایکس پر پابندی عائد کی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اس پر تو سندھ ہائیکورٹ کا بھی فیصلہ آچکا ہے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کا کیس زیر سماعت ہے۔

درخواست گزار شہری کی جانب سے وکلا سردار مصروف خان اور آمنہ علی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔


 

مزیدخبریں