ویب ڈیسک: معروف بھارتی گلوکار دل جیت سنگھ دوسانج جو ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں ، نے اپنے نئے ویڈیو کی آمد کا اعلان کیا ہے۔
دلجیت سنگھ دوسانج نے اپنے نئے ویڈیو کی آمد ا علان سوشل میڈیا کی سائٹ پر کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ گیت ’’ نینا ں دا کہناں’’ سال کا سب سے بڑا ہٹ ثابت ہوگا ، تیار ہوجائیں ۔۔
دل جیت سنگھ کے ساتھ ویڈیو میں کرینہ کپور اپنی ہاٹ لکس کے ساتھ موجود ہیں ۔جبکہ بادشاہ ریپر بھی ساتھ دے رہے ہیں
یادرہے دلجیت سنگھ دوسانج نے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات پر بھی پرفارم کیا تھا اور وہ سب سے’’ ہٹ’’ فنکار رہے حتی کے دلہا اننت امبانی نے ان سے فرمائش کی کہ وہ مزید 20 منٹ پرفارم کریں جس پر انہوں نے 20 کی بجائے 30 منٹ تک پرفارم کیا۔
یادرہے دلجیت سنگھ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ فلم انڈسٹری میں پیسوں کے لئے نہیں بلکہ تجربہ حاصل کرنے کے لئے کام کرتے ہیں۔ مقصد صرف پیسہ کمانا ہوتا تو وہ تو میں پنجابی فلموں اور شوز سے بھی کام سکتا ہوں۔