چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری 

04:17 PM, 5 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کیلئے پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دیدی ۔

 اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، کمیٹی نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم افغان کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری دے دی  ، لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جج شہزاد احمد گھیبہ کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

کمیٹی نے  جسٹس خادم حسین کو بطور وفاقی شرعی عدالت جج ایک سال کی توسیع دے دی ہے اس کے علاوہ امیر محمد خان کو تین سال کے لیے وفاقی شرعی عدالت کا جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں