پاکستانی قوم اورمسلح افواج SCO کیساتھ ہماری شراکت داری پر فخر کرتے ہیں، چیئرمین جے سی ایس سی

04:38 PM, 5 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) چیئرمین جے سی ایس سی نے کہا ہے کہ   پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج دونوں SCO کے ساتھ ہماری شراکت داری پر فخر کرتے ہیں اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے راولپنڈی میں "فوجی ادویات میں چیلنجز" کے موضوع پر منعقد ہونے والے SCO اراکین ممالک کے سیمینار کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔جس میں  صحت کی دیکھ بھال کے نئے اور پیچیدہ چیلنجوں، وبائی امراض اور انسانی بحران کے پیدا ہونے پر روشنی ڈالی گئی۔

چیئرمین جے سی ایس سی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ اجتماعی تیاریوں، جوابی حکمت عملیوں سے ادویات کے شعبے میں ایس سی او ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔

چیئرمین جے سی ایس سی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم اور پاکستان کی مسلح افواج دونوں SCO کے ساتھ ہماری شراکت داری پر فخر کرتے ہیں اور اس تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

انہوں نے بات چیت اور تعاون کے لیے اس پلیٹ فارم کی فراہمی پر ایس سی او کا شکریہ ادا کیا۔ 

چیئرمین جے سی ایس سی نے  پارٹنر ممالک کے مندوبین کو ان کی بھرپور شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا

مزیدخبریں