صدارتی انتخاب سے پہلےہی پیپلزپارٹی نے حیران کن دعویٰ کردیا

06:05 PM, 5 Mar, 2024

ویب ڈیسک:ملک کا نیا صدر کون ہوگا اس کو فیصلہ چند روز میں ہوجائے گا مگر صدارتی انتخاب سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی نے مخالف سیاسی پارٹیوں پر بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کےلیے پاکستان پیپلز پارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔ آصف علی زرداری کو 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار کو مسلم لیگ ن، مسلم لیگ ق کے امیدواروں کی حمایت حاصل ہوگئی،چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کو پارٹی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ دی ہے۔کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ آصف علی زرداری کا نمبر گیم پورا ہوگیا ہے۔

صدارتی الیکشن 9 مارچ کو ہوں گے، پی پی کے صدر آصف علی زرداری اور سنی اتحاد کونسل کے محمود خان اچکزئی مدمقابل ہیں، الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ رابطہ کمیٹی فیصلہ آج کرے گی۔ مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی کی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے صدارتی مہم کمیٹی کے اراکین میں سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف، سید خورشید شاہ،شیری رحمان، قمر زمان کائرہ سید نوید قمر  اور دیگرشامل تھے۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو دن10بجے طلب کرلیاہے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں