ویب ڈیسک: مقبول ترین ٹی وی سیریز Baywatch 25 سال بعد واپسی ، لیکن کیا اس میں 1990 کی دہائی کے ستارے شامل ہوں گے؟ سوال یہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق، اصل شو کے آخری بار نشر ہونے کے 25 سال بعد Baywatch ٹی وی سیریزدوبارہ شروع ہونے والی ہے اور جلد ہی ٹی وی اسکرینوں پر ناظرین اسے دیکھ سکیں گے .دراصل یہ شو آخری بار نشر 25 سال پہلے نشر ہوا تھا اور اب یہ 25 سال کے دوبارہ اسکرین پر واپس آرہا ہے۔
لاس اینجلس کے لائف گارڈز کے ایک گروپ پر بنایا گیا یہ ایکشن ڈراماتھا جو کہ 1992 اور 1997 کی دہائی میں بے حد مقبول تھا۔ یہ 11 سیزنز پر مشتمل تھا اور اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ یہ پوری دنیا میں دیکھا جانے والا سب سے زیادہ سیریز میں سے ایک تھی ۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس ڈرامہ سیریز کو ٹی وی کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔ اس کو ہر ہفتے ایک ارب دس کروڑ ناظرین دیکھتے تھے۔
یادرہے بے واچ سیریز کی سب سے اہم اداکارہ پامیلا اینڈرسن تھیں ۔اس ڈرامے میں انھوں نے کیلی فورنیا کے ساحل پر ایک لائف گارڈ کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے یکے بعد دیگرے 6 شادیاں کیں جو سب کی سب ناکام رہیں۔
فریمینٹل، کمپنی جس کے پاس بے واچ کے مالکانہ حقوق ہیں نے اس امرکی سماجی رابطے کی سائٹ پر تصدیق کردی ہے ۔