یوٹیلیٹی اسٹورز  پراشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ 5 سے 15 فی صد زیادہ 

06:47 PM, 5 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) یوٹیلیٹی اسٹورز اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ 5 سے 15 فی صد زیادہ ہیں۔

یوٹیلٹی اسٹورز عام شہریوں کے لئے مہنگائی اسٹور بن گئے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ 5 سے 15 فی صد زیادہ ہیں۔

عام مارکیٹ میں دال چنا 220 سے 230 جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 265 روپے کلو ہے،  دال مونگی دھلی 290 سے 300 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز 320 روپے کلو ہے،  دال مسور 255 سے 260 روپے جبکہ  یوٹیلٹی اسٹورز پر 295 روپے کلو ہیں۔ 

مسر ثابت عام مارکیٹ 295 سے 300 تک دستیاب ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 315 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،  عام مارکیٹ میں دال ماش چھلکا 500 سے 510 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 550 روپے کلو ہے،  مارکیٹ میں دال ماش دھلی کی قیمت 500 سے 510 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 545 روپے کلو ہے۔

مارکیٹ میں سفید چنے کی قیمت 350 سے 360 روپے ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 380 روپے کلو ہے،  اوپن مارکیٹ میں کالا چنا 240 سے 245 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 255 روپے کلو ہے،  مارکیٹ میں بیسن کی قیمت 260 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 290 روپے کلو ہے،  مارکیٹ میں چینی کی قیمت 140 سے 145 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 155 روپے کلو ہے۔ مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کی قیمت 1300 سے 1320 روپے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1370 روپے ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا آٹا انتہائی ناقص معیار کا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے  کہ   کئی مرتبہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر شکایت کی لیکن شنوائی نہیں ہوتی۔ 

مزیدخبریں