مجھے کئی بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اداکار عدیل ہاشمی

07:03 PM, 5 Mar, 2024

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کےمعروف اداکار عدیل ہاشمی نے خود سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کردیے، عدیل ہاشمی نے بتایا کہ کم عمری میں انہیں جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ ہی میں اداکار عدیل ہاشمی نے حال ہی میں ماہر بیوٹیشن مسرت مصباح کیڈیجیٹل انٹرویو میں شرکت کی جس دوران میزبان مسرت مصباح نے ان سوال کیا کہ آپ کو اپنے بچپن کا کوئی ایسا واقعہ یاد ہے جس کے حوالے سے آپ سمجھتے ہوں کہ یہ آ پ کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اس کے جواب میں اداکار عدیل ہاشمی نے بتایا کہ ’میرے ماضی میں اتنے دلخراش واقعات ہیں کہ کیا بتاؤں، چہرے پر سجی یہ مسکراہٹ بناوٹی ہے نہ جانے کتنے سمندر پار کرکے آرہی ہے‘۔ 

عدیل ہاشمی نے بتایا کہ ’80 کی دہائی کی بات ہے جب میں پبلک سکول میں ساتویں جماعت میں پڑھتا تھا، اس وقت مجھے جنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیایہ وہ وقت تھا جب جنسی استحصال کے بارے میں لوگ جانتے بھی نہیں تھے‘۔ 

انہوں نے بتایا کہ ’میری کلاس میں 8 سے 10 ایسے لڑکے تھے جو کئی سال سے فیل ہورہے تھے، ان لڑکوں کا گروپ مجھے تنگ کرتا تھا، وہ بچے ہم سے کئی سال بڑے تھے، وہ مجھے چھوٹا سمجھ کر bully کرتے تھے، اسی دوران مجھے ساتویں کلاس میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، میں اس وقت اپنے بھائی والد کو بھی نہیں بتاتا تھا مجھے لگتا تھا اگر ٹیچر کو بتاؤں گا تو یہ لوگ مجھے اور تنگ کریں گے‘۔

 اداکار نے بتایا کہ ’ایسا صرف ایک بار نہیں بلکہ یہ سلسلہ سالوں تک چلا آرہا تھا، اب بھی اگر مجھ سے کوئی بچپن کا ذکر کرے تو میں کان پکڑ کر سوچتا ہوں کہ اچھا ہوا اللہ کا شکر میرا بچپن ختم ہوگیا، میں اپنے بچن میں واپس بھی نہیں جانا چاہتا‘۔

مزیدخبریں