معروف بینکر  محمد اورنگزیب کو  وفاقی وزیرخزانہ بنانےکا فیصلہ

07:12 PM, 5 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک )  معروف بینکر  محمد اورنگزیب کو  وفاقی وزیرخزانہ بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنما سینیٹر اسحاق ڈار   وزیر خزانہ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ  محمد اورنگزیب ہی نئے وزیر خزانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز  وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانےکے بعد جو میٹنگ کی اس میں محمد اورنگزیب بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب نے قائد ن لیگ نواز شریف سے بھی ملاقات کی ہے، شہباز شریف کابینہ کے حوالے سے نواز شریف سے ملاقات کریں گے جس کے بعد   وزیر خزانہ کے لیے محمد اورنگزیب کے نام کا اعلان کیا جائےگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے علاوہ کوئی اور اہم وزارت دیے جانےکا امکان ہے۔

مزیدخبریں