(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق انویسٹیگیشن پولیس نے وقوع میں استعمال ہونے والی گاڑی قبضے میں لے کر اس کے مالک کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی ہونڈا بی ار وی رنگ سفید پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ ملزمان نے گاڑی کو رینٹ پر لیا تھا۔ گرفتار ہونے والے ملزم کا نام حسنین حیدر ہے۔
واضح رہے کہ اس واقعہ میں ابتک کل 7 ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں۔ اب تک گرفتار ہونے والے ملزمان میں احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل احمد ہارون علی اصغر اور حسنین حیدر شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔