الیکشن دھاندلی کےخلاف جے یو آئی سربراہ کا پلان سامنے آگیا

10:34 PM, 5 Mar, 2024

ویب ڈیسک: جے یو آئی کا الیکشن دھاندلی کے خلاف تحریک تیز کرنے کا مشن ، حافظ غضنفر عزیز نے کہا مولانا فضل الرحمن 2 روزہ دورہ پر آج رات لاہور پہنچیں گے۔ 

ترجمان جے یو آئی پنجاب حافظ غضنفرعزیز کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور طارق خان بلوچ بھی ہوں گے، کل دوپہر مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ 

وکلإ کنونشن میں جےیو آئی کی دیگر قیادت اور سینیئر قانون دان بھی خطاب کریں گے۔ کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کریں گے۔

پرسوں7مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔مولانا فضل الرحمن کے دورۂ لاہور کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں