پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 05 مئی2021
04:38 AM, 5 May, 2021
کرونا وبا کے باعث ملک بھر میں مزید 119 اموات، ایک روز میں 4 ہزار 113 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ ایک سات فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 86 ہزار 151 ہو گئی، 5 ہزار 326 مریضوں کی حالت تشویشناک۔ایک دن میں ویکسین لگنے کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، لوگوں کی رجسٹریشن کی رفتار میں بھی اضافہ، سربراہ این سی او سی اسد عمر کہتے ہیں اب تک 50 لاکھ سے زائد افراد رجسٹر ہو چکے۔کوروناروک تھام کےلئے افغان اور ایرانی شہریوں کی آج سے 20 مئی تک پاکستان آمد پر پابندی عائد، صرف پاکستانی شہری ملک میں داخل ہوسکیں گے، مسافروں کے پاکستان سے ایران اور افغانستان جانے پر کوئی پابندی نہیں ہو گی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ یا تجارتی سامان کی گاڑیوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 187 ہے، 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 حساس قرار، نشست ن لیگ کے محمد وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ وفاقی کابینہ نے انتخابی اصلاحات کے 2 آرڈیننس کی منظوری دے دی، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے آرڈیننس منظورکر لیا، الیکشن کمیشن انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ دینے کی سہولت کا بندوبست کرے گا۔