سنگر نے فردوس اعوان اور اے سی پر گانا بنا دیا

05:22 AM, 5 May, 2021

اویس
لاہور ( ویب ڈیسک) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو پر اب ایک سنگر نے گانا بنا دیا ہے جس میں شاعری کی جگہ وہ تمام الفاظ دہرائے گئے ہیں جو فردوس عاشق اعوان نے اے سی صاحبہ کو بولے تھے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نت نئے طریقوں سے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر صارفین کی طرف سے اپنے گھروں میں لگے ایئر کنڈیشنرز کی تصاویر پوسٹ کی جاتی رہیں اور ساتھ یہ لکھا گیا کہ ’’ہمارا اے سی تو ٹھیک کام کر رہا ہے ‘‘۔اس کے ساتھ ساتھ پاوری گرل کی طرح سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سنگر نے فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ کے درمیان ہونے والی ساری گفتگو ایک چھوٹے سے گانے میں سمو دی ہے ٗ اس گانے کی شاعری دراصل وہ تمام الفاظ ہیں جو فردوس عاشق اعوان سے سونیا صدف سے بولے۔عادی بابویا نامی اس پاکستانی سنگر نے شاید ’’پاوری سونگ‘‘ کی پیروی کرتے ہوئے یہ گانا بنایا ہے ٗ پاکستانی بلاگر کی طرف سے اس ویڈیو پر ایک بھارتی میوزیشن نے گانا بنایا تھا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا ٗ اسی طرح عادی نے فردوس عاشق اعوان کی لڑائی والی ویڈیو پر بھی گانا بنا دیا ہے۔
مزیدخبریں