’ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہو گا‘

06:46 AM, 5 May, 2021

حسان عبداللہ

ویب ڈیسک: سابق ہندوستانی کرکٹر آکاش چوپڑا کے مطابق بھارت میں شیڈول ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کورونا کے باعث آئی پی ایل کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔سابق ہندوستانی اوپنر آکاش چوپڑا کے مطابق کووڈ 19 کے بحران کے درمیان اس سال کا ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں ہو گا۔ چوپڑا کا خیال ہے کہ اس ایونٹ کو متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا "مجھے نہیں لگتا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اس سال بھارت میں ہو گا۔ میرے خیال میں اسے اسٹینڈ بائی وینیو یو اے ای منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی وباء انتہائی صورتحال اختیار کر چکی ہے، ملک میں آکسیجن کی سپلائی بری طرح متاثر ہے، جبکہ مریض ایمبولینسوں اور کار پارکنگز میں دم توڑ رہے ہیں۔ بھارت میں کورونا سے  گزشتہ ایک روز میں 3 لاکھ 82 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ مزید تین ہزار سات سو چھیاسی ہلاکتیں ہوئیں۔

مزیدخبریں