پی پی 84 میں پولنگ کا عمل جاری

07:57 AM, 5 May, 2021

اویس
خوشاب( پبلک نیوز) حلقہ پی پی 84 خوشاب میں پولنگ کا عمل جاری ہے ٗ لیکن پولنگ سٹیشن پر ووٹرز کی آمد کی سلسلہ ابھی اتنا تیز نہیں ہو سکا ٗ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق خوشاب کے حلقے پی پی 84 میں ضمنی انتخاب کا عمل جاری ہے ٗ پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو چکی ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی ٗ الیکشن کی شفافیت کیلئے دس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ٗ یہ ٹیمیں انتخابی نتائج جاری ہونے تک اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں گی ۔ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ملک معظم شیر اور پاکستان تحریک انصاف کے علی حسنین بلوچ سمیت 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے ٗ یہ نشست مسلم لیگ(ن) کے ملک وارث کلوں کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی پی 84 خوشاب کے کل 229 پولنگ سٹیشنز ہیں جن میں سے 13 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے ٗ جبکہ 43 کو حساس قرار دیا گیا ہے ٗ کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 627 ہے ٗ حساس پولنگ سٹیشنز کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔
مزیدخبریں