وقار ذکا کی وزیر اعظم بننے کی خواہش پر صارفین سیخ پا
08:16 AM, 5 May, 2021
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) اپنے ریالٹی شوز اور سوشل میڈیا پر نت نئے ایشوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والے وقار ذکا اس وقت ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ ہیں کیونکہ صارفین نے انہیں اپنی تنقید اور مذاق کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ وقار ذکا نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں یہ دعویٰ کیا کہ اگر انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے تو وہ کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا سارا قرضہ اتار سکتے ہیں ٗعمران خان وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیں اور مجھے ملک چلانے دیں ۔https://twitter.com/ZakaWaqar/status/1389627715645546502وقار ذکا کی اس سنجیدہ پیشکش کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت غیر سنجیدہ سے لیا ٗ انہوں نے نا صرف وقار ذکا کی کھلی اڑائی بلکہ ان پر میمز کا ایک طوفان مچا دیا ٗ اس کا اندازہ آپ اس بات پر لگا سکتے ہیں وقار ذکا ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اگلے وزیر اعظم انشا اللہ وقار ذکا ‘‘۔ ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ وقار ذکا تمہیں شرم آنی چاہیے تم نوجوانوں نے اپنے گھنائونے مقاصد کیلئے استعمال کر رہے ہو جبکہ ایک تصویر بہت وائرل ہوئی جس میں وقار ذکا کو وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا۔