پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 03 بجے،05 مئی 2021
10:31 AM, 5 May, 2021
مہنگائی پر قابو پانا ہماری اولین ترجیح ہے، محصولات کو بڑھانا ہماری توجہ کا مرکز ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین کہتے ہیں آئی ایم ایف کی 2008 کے مقابلے میں شرائط زیادہ سخت ثابت ہوئیں، حکومت جب آئی ایم ایف گئی تو کچھ ممالک نے مسائل پیدا کیے، سی پیک کو استعمال کرنا پڑے گا، چین نے بہت پیسے خرچ کیے ہیں، حکومت نے مشکل حالات میں 1200 ارب سے زائد کا ریلیف پیکج دیا۔سپریم کورٹ نے آکسیجن سلنڈرز کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان اسٹیل مل سے آکسیجن کی بڑی مقدار مل سکتی ہے، وزارت صنعت وپیداوار دو دن میں آکسیجن سلنڈر کی قیمت کا تعین کرے، قیمت کے تعین کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے، عدالت نے قیمت مقرر کرنے کا حکم کے پی حکومت کی درخواست پر جاری کیا۔پی پی 84 خوشاب کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری، پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع، حلقے میں ووٹرزکی تعداد2 لاکھ 92 ہزار187 ہے، 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 14 حساس قرار، نشست ن لیگ کے محمد وارث کلو کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔پاک افغان سرحد پر افغانستان کی جانب سے دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی کے4 جوان شہید ہوگئے، فائرنگ سے6 اہلکار زخمی بھی ہوئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد پر باڑ لگائے جانے کے عمل کے دوران فائرنگ کی۔