این اے 249 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جائے
04:00 PM, 5 May, 2021
کراچی (پبلک نیوز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے این اے 249 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔استدعا کی گئی ہے کہ دھاندلی کی وجہ سے ضمنی الیکشن کالعدم قرار دیا جائے۔ الیکشن سے پہلے 17 ہزار افراد کے ووٹ دیگر شہروں کو منتقل کیے گئے۔ من پسند افسران کو محکمہ تعلیم سے پریذائڈنگ افسر لایا گیا۔درخواست کی گئی کہ پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کو جتوانے کیلئے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ کئی پولنگ سٹیشنز پر فارم 45 پولنگ ایجنٹس کو نہیں دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کالعدم قرار دے۔