خوشاب ضمنی الیکشن، ریٹرننگ آفیسر کو نتائج موصول ہونا شروع

04:10 PM, 5 May, 2021

شازیہ بشیر
لاہور (پبلک نیوز) حلقہ پی پی 84 خوشاب سے ریٹرننگ آفیسر کو نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے رزلٹ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ڈی جی آئی ٹی اور ڈائیریکٹر آئی ٹی کے ہمرا ہ رزلٹ سنٹر کا دورہ کیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حلقہ میں ووٹنگ مجموعی طور پر پر امن رہی۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے واضح کیا کہ امن و امان کی خرابی کا کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا۔
مزیدخبریں