بیرون ملک پینشنرز کیلئے حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ
04:36 PM, 5 May, 2021
کراچی (پبلک نیوز) حکومت پاکستان کا بڑا فیصلہ، حکومت نے بیرون ملک پینشنرز کو بائیو میٹرک سے متثنیٰ قرار دے دیا۔ فنانس ڈویژن کے مطابق 28 جنوری2021 کو تمام پینشنر کی بائیو میٹرک لازمی قرار دی گئی تھی۔ فنانس ڈویژن نے بیرون ملک پینشن کو بائیو میٹرک سے متثنیٰ کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔نوٹیفیکشن کے مطابق بیرون ملک پینشنر کو پیشن حاصل کرنے کے لیے ان کے زندہ ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔ اس کے لیے بیرون ملک پینشنر کو منسٹر فارن افئیرز کی تصدیق کے بعد دستاویز پاکستان بھیجنا ہو گی۔