نادرا کا بغیر اجازت انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم ختم کرنے کا انکشاف

04:49 PM, 5 May, 2021

شازیہ بشیر
اسلام آباد (پبلک نیوز) انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے آڈٹ کا خطرہ یا نادرا کی جلدبازی، نادرا کی جانب سے متعلقہ اداروں کی اجازت کے بغیر انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم ختم کر دینے کا انکشاف۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لیے قائم کمیٹی نے نادرا کو سات روز کے اندر انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم دوبارہ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ سمندرپار پاکستانیوں کے لیے بنائے گئے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کو ختم کرتے وقت الیکشن کمیشن سے اجازت نہیں لی گئی۔ الیکشن کمیشن نے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے آڈٹ کے لیے آڈٹ ٹیم سے نادرا کے عدم تعاون پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم کے آڈٹ کے لیے کنسلٹنٹ ٹیم بھی ہائر کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحاتی کمیٹی نے 31 مئی تک کنسلٹنٹس سے آئی ووٹنگ پر رپورٹ طلب کر لی۔ کنسلٹنٹس آئی ووٹنگ والے ممالک کا جائزہ لے کر کمیٹی کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔
مزیدخبریں