شاہراہ ریشم پر یکے بعد 2 حادثات، 10 افراد جاں بحق

05:00 PM, 5 May, 2021

شازیہ بشیر
مانسہرہ (پبلک نیوز) ضلع لوئر کوہستان میں یکے بعد دیگرے دو ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق۔ ڈی پی او ذوالفقار جدون کے مطابق پہلے واقعہ میں نعشوں کو سوات سے منتقل کرنے والی ایمبولینس گہری کھائی میں جا گری جس سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔دوسرے واقعہ میں لوئر کوہستان چانچل کے قریب گاڑی گہری کھائی میں گر گئی۔ جس کے نتیجہ میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ دونوں واقعات شاہراہ ریشم پر رونما ہوئے۔ نعشوں کو نکال کر مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں