ایمازون نے پاکستان کو منظور شدہ ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا

07:53 PM, 5 May, 2021

احمد علی
ویب ڈیسک: ایمازون نے پاکستان کو منظور شدہ(اپرووڈ) ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔نامور بزنس کوچ سنی علی نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اب ایمازون کی جانب سے تصدیق شدہ ممالک کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ انھوں نے یہ انکشاف اپنی ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعہ کیا۔ انھوں نے اپنے کاروبار سے منسوب ایکسٹریم کامرس کے نام سے موجود فیس پیج پر ایک طویل پوسٹ لکھی۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں پاکستان یقینی طور پر ایمازون کی جانب سے منظور شدہ ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔ جس کے بعد آپ لوگ پاکستان کی معلومات مہپا کرتے ہوئے اپنی پروفائلز بنا سکیں گے۔انھوں نے لکھا کہ جوائنٹ سیکرٹری منسٹری آف کامرس عائشہ موریانی، لاس اینجلس میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل شعیب سرور، سابق ایمازون کیٹاگری ڈویلپمنٹ ہیڈ فار نارتھ امریکہ ڈوژن عمر گجیال، نیشنل ای کامرس کونسل ٹیم اور پاکستان سوفٹ ویئرز ہاؤسز ایسوسی ایشن سے بدر خوشنود کا اس حوالے سے دن رات کی کوششوں پر شکریہ ادا کریں جن کی وجہ سے پاکستان آج ایمازون کی اس الاؤڈ لسٹ میں جا رہا ہے۔
مزیدخبریں