پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون جاری رہے گا

06:09 AM, 5 May, 2022

احمد علی
واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، مشترکہ مفادات پر پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس سے پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ بھارت کومذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ کیا جارہا ہے؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مذہبی آزادی کا کمیشن کوئی حکومتی ادارہ نہیں، امریکی محکمہ خارجہ کمیشن کی سفارشات کاجائزہ لیتا ہے۔ محکمہ خارجہ کا مذہبی آزادی کا دفتر ان سفارشات کا جائزہ لے رہا ہے، محکمہ خارجہ مذہبی آزادی کے معاملےاپنی تحقیقات کو بھی دیکھتا ہے۔ ایک صحافی نے نید پرائس سے سوال کیا کہ کیا پاکستان کے ساتھ معطل سیکیورٹی تعاون کو بحال کرنے پرغور کیا جارہا ہے،جس پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں، مشترکہ مفادات پر پاکستان کے ساتھ مل کرکام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سرحدی سیکیورٹی ،انسداد دہشت گردی پر پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے، کراچی یونیورسٹی میں خود کش حملےکی مذمت کرتےہیں۔
مزیدخبریں