اگر حالات خراب ہوئے تو عمران خان بھی نہیں سنبھال پائے گا
08:44 AM, 5 May, 2022
اسلام آباد: شیخ رشید احمد کا کہنا ہےکہ ہےکہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اور گمبھیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، حالات خراب ہوگئے تو عمران خان کی بس کی بات نہیں رہے گی۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے عید کے بعد پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں خونریزی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔ شیخ رشیدنے ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ خوفناک، تشویش ناک اور گمبھیر ہوسکتا ہے، اس کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں،اگر حالات خراب ہوگئے تو عمران خان کی بس کی بات نہیں رہے گی۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 2 ووٹ کی اکثریت سے امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا، کوئی بھی جماعت ایم کیو ایم ، باپ، جی ڈی اے، سالک، چیمہ گروپ میں سے کوئی بھی علیحدہ ہوجائے تو یہ حکومت ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ غلام حکومت ہے جو لیٹی ہوئی ہے، جیسے کہا جائے گا ویسے کرے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس بے ہودہ طریقے سے عمران خان کو ہٹانے کا سامراجی منصوبہ بنایا گیا ، اس سے عمران خان کو زندہ کردیا گیا اور اس کی سیاسی پوزیشن بہت مضبوط ہوگئی، لوگوں نے اسے غیرت اور ملکی خودداری کا معاملہ بنادیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بوٹ پالیشیے کی کوئی حیثیت نہیں، قوم الیکشن کی تیاری کرے اس کے سوا کوئی حل نہیں۔ شہباز شریف کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کچھ بھی نہیں صرف ٹھینگہ ملا ہے۔