رواں سال کا پہلا چاندگرہن آج ہوگا ، محکمہ موسمیات
12:28 PM, 5 May, 2023
کراچی: اس سال کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جاسکے گا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند گرہن 10 بجکر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا جب کہ چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا ۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا جب کہ انڈین اوشن ، افریقا، انٹارکٹیکا ، آسٹریلیا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پینمبرل ہے، پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور چاند معمول سے بھی 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔ جاوید اقبال کے مطابق پینمبرل چاند گرہن کا عام طورپرمشاہدہ مشکل ہی ہوتا ہے۔