وزیر اعظم کی برطانیہ کے بادشاہ چارلس اور وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات

10:22 PM, 5 May, 2023

احمد علی
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آج لندن میں دولت مشترکہ ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر برطانیہ کے عزت مآب بادشاہ چارلس III اور وزیر اعظم رشی سنک سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے نئے بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریبات کے لیے منعقد ہونے والی دو روزہ تقریبات کے لیے شاندار انتظامات پر دونوں برطانوی شخصیات کو مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ سال پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں برطانیہ کی فراخدلانہ مدد کی بھی تعریف کی اور شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے ایک مشترکہ کمیشن کے قیام کی تجویز پیش کی جس کی سربراہی دونوں ممالک کے سربراہان کریں۔ محترم بادشاہ چارلس III اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے بھی دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کے حوالے سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی تعریف کی۔
مزیدخبریں