معروف کھلاڑیوں کاسانحہ 9 مئی کےحوالےسےاظہار خیال

11:49 AM, 5 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: 9 مئی کے اندوہناک سانحے کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر دل آج بھی دکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ 9 مئی پر جہاں پوری قوم غمزدہ ہے وہیں معروف کھلاڑیوں نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ہاکی ٹیم کےسابق کپتان  صلاح الدین کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال نو مئی کو جس طرح شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے، 9 مئی کے روز توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے،شہداء نے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے دفاع میں قربان کیں جو ہم پر انکا احسان ہیں،جو قومیں اپنے محسنوں کی قدر نہیں کرتی وہ تاریخ کی صفحات سے مٹ جاتی ہے،شہداء کے بچے ہمارے لیے یتیم ہوئے، ہمارا فرض ہے کہ ہم شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھیں۔

کرکٹرصہیب مقصود کا کہنا ہے کہ شہدائے پاکستان کی تکریم ہم سب پر لازم ہے،پاکستان کی حفاظت ہمیشہ سے پاک فوج کی اوّلین ترجیح رہی ہیں،پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ہمیشہ تیار رہتی ہے،ان شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے اس ملک میں امن و امان قائم ہے۔

ایتھلیٹ شجر عباس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے شہداء کی قدر ہے جو اس پاک سرزمین پر قربان ہوئے اور انکی بدولت اس سرزمین پر امن قائم ہے، ہم اپنے شہداء کی تکریم پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،ہماری آزادی شہداء کی مرہون منت ہے اور ان کی تکریم ہم پر لازم ہے۔

مزیدخبریں